پوسٹمارٹم رپورٹ میں تاخیر، ارشد شریف کی والد ہ کا ہائیکورٹ سے رجوع

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مقتول صحافی کے اہل خانہ کی رپورٹ فراہم کرنے اور ان کی اجازت کے بغیر اسے عام نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے اپنے مقتول بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کرنے میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

رفعت آرا نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے خاندان کے فوکل پرسن نے 3 نومبر کو مقامی انتظامیہ سے پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے پاس رپورٹ نہیں ہے اور یہ پولیس کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب لواحقین کے فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے بھی انہیں اانتظامیہ سے رابطہ کرنے کو کہا۔

درخواست کے مطابق اہل خانہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ سے متعدد بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے نہ تو رپورٹ فراہم کی اور نہ ہی اس کی تردید کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ’پمز اور مقامی انتظامیہ نے ارشد شریف کے اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بارے میں اندھیرے میں رکھا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی تضحیک کی

درخواست گزار نے کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ حقائق کو مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم میں تبدیلی کی جائے گی اور اس لیے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں ہر وقت مطلع کیا جانا چاہیے۔

رفعت آرا نے درخواست کی کہ پورے عمل کو کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر انجام دیا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com