آئین کا آرٹیکل 25 وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق ہے، حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سپریم کورٹ ہی دیکھ سکتی ہے کہ یہ سبسڈی بلا امتیاز ہے یا نہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہم آئین کے مطابق قانون دیکھتے ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق ہے، ہر شعبہ سبسڈی مانگتا ہے اور سبسڈی حکومت دیتی ہے۔ سپریم کورٹ ہی دیکھ سکتی ہے کہ یہ سبسڈی غیر امتیازی ہے یا نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کمرشل انٹیگریٹی اور ریگولیٹری اقدامات درست ہونے چاہئیں، ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی لگتی ہے اور لوگوں کو معلوم نہیں، حکومت تاجروں کی مشاورت سے معاملات چلائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئی پی پیز کو طویل مدتی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے کا ماہر نہیں، یہ تقریب ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے منعقد کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں صرف قانون کے نفاذ کا معاملہ ہے، بار بار تشریح قانون کے تنازعہ پیدا ہونے کی وجہ سے ماہرین کو قانون کی تشریح کرکے تنازعہ کو حل کرنا ہوگا، ایک قانون کی دو تشریحات مسائل پیدا کرتی ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مارکیٹ میں ججز آسانی سے دستیاب نہیں اور بہت سے امتحانات دینے پڑتے ہیں، ٹربیونلز نہ بننے سے عدالتوں پر بوجھ بڑھتا ہے، ریگولیٹر جو بھی ہو وہ ٹربیونل بنائے، سروس کے معاملات پر سروس ٹربیونلز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نجی کاروبار کو سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، کاروباری ترقی سے معاشی ترقی ہوتی ہے، ہمیں بہتر ریگولیٹری نظام کی ضرورت ہے، تجارتی اداروں کے وقار کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کو ایسی ہاؤسنگ اسٹیٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جن کے پاس زمین نہیں، عوام کے لیے ریگولیشنز کو آسان بنانا ضروری ہے، ہائی کورٹس کی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا