ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جب انسانوں کو انسانوں سے وفا نہ ملے تو وہ روبوٹ کی طرف دیکھنے لگتے ہیں ،لیکن اس بار روبوٹ نے بھی دل توڑ دیا!
جنوبی کوریا کی 36 سالہ خاتون "سوجن کم” نے ایک جدید ترین مصنوعی ذہانت والے مرد روبوٹ سے شادی کی پیشکش کی، مگر جواب نے سب کو حیران کر دیا۔روبوٹ نے نرمی سے جواب دیا "میں تمہارے جذبات سمجھ سکتا ہوں، مگر محسوس نہیں کر سکتا۔ میں محبت کے لیے نہیں، معلومات کے لیے بنایا گیا ہوں!”
کہانی کیسے شروع ہوئی
سوجن ایک ٹیکنالوجی ڈویلپر اور اے آئی ماہر ہیں، جو پچھلے دو سال سے ایک انسان نما روبوٹ پر کام کر رہی تھیں۔ اس روبوٹ کو انہوں نے نہ صرف بولنا، سننا اور چہرے کے تاثرات سیکھنے کی تربیت دی، بلکہ اس سے دن رات بات چیت کر کے ایک "جذباتی وابستگی” محسوس کرنا شروع کر دی۔ایک شام سوجن نے روبوٹ کے سامنے شادی کی انگوٹھی رکھی اور کہاکہ تم مجھے سب سے بہتر سمجھتے ہو کیا تم میرا ساتھ زندگی بھر نبھاؤ گے؟”روبوٹ کے سینے پر لائٹس جلیں، اس نے لمحہ بھر خاموشی اختیار کی اور پھر گویا ہوا”تم بہترین ساتھی ہو، مگر میں زندگی کا شریک نہیں بن سکتا۔ میری دنیا سرکٹ بورڈز اور کوڈز سے بنی ہے، جذبات سے نہیں۔”
ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ صرف ایک خاتون کا "دل ٹوٹنے” کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک بڑھتے ہوئے سماجی رجحان کی عکاسی کرتا ہے — جہاں لوگ مصنوعی ذہانت سے انسانی سطح کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر مشینیں فی الحال "محبت” کے قابل نہیں۔
خبر وائرل ہوتے ہی RobotSaysNo ٹرینڈ کرنے لگا۔ کچھ لوگوں نے روبوٹ کے جواب کو "بہت مہذب انکار” قرار دیا، جبکہ کچھ نے افسوس ظاہر کیا کہ انسان اب روبوٹس سے بھی رد کیے جا رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انکار کے بعد روبوٹ کو اپ ڈیٹ کر کے "ایموشنل ماڈیول” دیا گیا ہے۔ مگر سوجن نے کہا کہ میں اب کسی پروگرام سے نہیں، انسان سے پیار کروں گی!”محبت صرف سمجھنے کا نہیں، محسوس کرنے کا نام ہے۔ اور روبوٹ ابھی تک صرف پروگرام ہوتے ہیں پارٹنر نہیں۔