اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سو نیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز میں یہ رجحان ہے کہ فنکاروں کو وقت پر معاوضہ نہیں دیا جاتا۔
سونیا حسین نے کہا کہ ان کے اور فلم ٹچ بٹن کی پروڈیوسر عروہ حسین کے وکیل اور میرے درمیان معاوضے کے حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں۔
سونیا نے کہا کہ اگر پہلے کر لیا جاتا تو بات نہ ہوتی۔ اس نے کئی بار فلم کے پروڈیوسرز سے اپنا معاوضہ ادا کرنے کے لیے کہا، لیکن ان کے اور ان کی ٹیم کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا گیا۔
سونیا حسین نے کہا کہ پاکستان میں یہ بہت زیادہ چل رہا ہے کہ فنکاروں کو وقت پر معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ میں نے یہ قدم اٹھایا اور عروہ حسین کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ اپنے پیسے مانگنے میں کیا شرم کی بات ہے۔
سونیا کا کہنا تھا کہ چونکہ فلم سائن کرنے کا معاہدہ ان کے اور عروہ کے درمیان ہوا تھا اس لیے انہوں نے عروہ کو نوٹس بھیجا کیونکہ یہ آخری حربہ تھا لیکن اب ان کے وکیل سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔