انسانی ہونٹوں جیسا نایاب پودا، ہوکر لپس کہاں اور کب کھلتا ہے ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پلانٹ کو ‘ہوکرز لپس کے علاوہ ‘ہاٹ لپس پلانٹ ‘ بھی کہا جاتا ہے

یہ پودا اتنا خاص کیوں ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو چیز اس پودے کو خاص بناتی ہے وہ اس کے سرخ رنگ کے پتے ہیں جنہیں ‘بریکٹ کہتے ہیں اور یہ دونوں پتے مل کر انسانی ہونٹ کی شکل اختیار کرتے ہیں.
سرخ ‘بریکٹ جانداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد کرتے ہیں، بشمول تتلیاں اور دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ، ‘ہمنگ برڈز
یہ پھول کب کھلتے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پھولوں کا موسم دسمبر اور مارچ کے درمیان ہوتا ہے اور وسطی امریکہ میں لوگ بھی انہیں اپنی محبت کے اظہار کے طور پر بطور تحفہ دیتے ہیں خاص طور پر ویلنٹائن ڈے پر. جبکہ اس کے پتے جلد کی مختلف بیماریوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں.
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خوبصورت اور دلکش پودا خطرے سے دوچار ہے اور آہستہ آہستہ دنیا سے غائب ہو رہا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے مختلف قسم کے پودوں اور جانوروں کو خطرہ لاحق ہے وہیں یہ پودا موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بھی غائب ہو رہا ہے جسے بچانے کی اشد ضرورت ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔