پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے بری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے بری کر دیا۔

شناختی پریڈ کے لیے بھیجے گئے 32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصار کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے تھانہ آئی نائن اور مارگلہ میں ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع دی تاہم ملزمان کو جہلم جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت برہم ہوگئی۔
سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم شناختی پریڈ نہیں ہوسکی، ملزمان کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
ملزمان کے وکلا نے پولیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں کرائی گئی اور بازیابی کے لیے پولیس ریمانڈ مانگ رہی ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا اور تعداد پوری کرنے کے لیے احتجاجی کیس میں ڈال دیا۔
بعد ازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں موجود 32 ملزمان کو کیس سے بری کر دیا، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔