124
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس بار بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔
اسلام آباد میں سعودی خبررساں ادارے سے گفتگو میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، ہم ان تعلقات کو مزید بلند کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی حکام نے شہبازشریف اور نواز شریف کو عمرے کی دعوت دے دی
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس بار بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا اور خوشخبری سنیں گے۔