110 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوئے نے شدت اختیار کر لی جس کے بعد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کے ساحلوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بیان
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوئے نے شدت اختیار کر لی جس کے بعد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کے ساحلوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیٹی بندر گاہ کے دیہات سے 50 ہزار افراد کو نکالا جائے گا، بدین کے گا ئوں زیرو پوائنٹ سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب طوفان ٹکرائے گا تو سمندر میں 4 سے 5 میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی، پانی بہت دور تک آئے گا جب کہ 17 سے 18 جون تک طوفان کا اثر کم ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا بیان
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600 کلومیٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے۔ جو یہ طوفان شمال کی طرف بڑھے گا اور 15 جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات سے گزر جائے گا۔ 15 جون کی صبح تک یہ طوفان کیتی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے مرکز کے گرد لہریں 35 سے 40 فٹ تک پہنچ رہی ہیں جب کہ کیٹی بندر میں طوفانی لہریں 8 سے 12 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث ساحلی پٹی پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اور عمرکوٹ میں 13 سے 17 جون تک جب کہ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے کمزور عمارتوں، تعمیرات اور عمارتوں کو نقصان پہنچے گا۔