144
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا بم گرادیاپبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا بم گرادیاپبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
لاہور سے دیگر شہر وں کے کرایوں میں 300 روپے کا اضافہ کر کے 400 روپے کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6600 سے 7000 روپے، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2200 روپے اور پشاور کا کرایہ 2000 روپے سےکر دیا گیا ہے۔
اسی طرح کوئٹہ کا کرایہ 4400 روپے سے بڑھ کر 4650 روپے جبکہ مری کا کرایہ 2400 سے بڑھا کر 2650 روپے ہو گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے سے غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی۔ پہلے غریب آدمی پبلک ٹرانسپورٹ پر خوشی سے جاتا تھا، اب پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے دیگر سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہو گئے، کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، ورنہ گاڑیاں روکنا پڑیں گی۔