اسد شفیق کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسد شفیق نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلا۔ ان کی کپتانی میں کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل جیت کر آخری میچ کو اپنے لیے یادگار بنا دیا۔میچ کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز نے انہیں گراؤنڈ سے شاندار الوداع کیا۔ 37 سالہ اسد شفیق پی سی بی کے سلیکشن کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بین الاقوامی کریئر کا آغاز جون 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا۔
اسد شفیق کے ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 4 ہزار 660 رنز، ون ڈے میں 1 ہزار 336 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 192 رنز بنائے۔چھٹی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اسد شفیق کے پاس ہے۔ 2020 کے بعد سے وہ کسی بھی میچ میں قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔