عدالتی پیشی کی آڑ میں عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،اسد عمر

اردو رولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالتی پیشی کی آڑ میں عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل تک عمران خان عدالت جاتے تھے، عمران خان ایک بار نہیں کئی بار عدالت گئے۔ عمران خان کو کسی عدالت میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو جان کو خطرہ ہونے کی اطلاعات ملنا شروع ہوگئیں، آج بھی عمران خان کی جان کو خطرہ ہونے کی تصدیقی اطلاعات مل رہی ہیں، عمران خان پر عدالت میں حملہ ہوسکتا ہے،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات کا قتل ہماری تاریخ کا حصہ ہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سیکیورٹی انتظامات نظر نہیں آئے، عمران خان اس سے قبل اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے متعلق سازش کا بھی ذکر کر چکے ہیں اور جوابی بیانیہ بے نقاب اور اب بھی مصدقہ اطلاعات اور شواہد موجود ہیں کہ عدالتی پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر پانچویں گھر میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، آج غریب کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملک اس وقت بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com