اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اشرف غنی سے مایوس ہوں اس لیے استعفیٰ دینے کی بات نہیں کی۔ اشرف غنی کو تمام افغان رہنماؤں کے ساتھ میری بات چیت پسند نہیں آئی۔ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے وقت امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اشرف غنی جان بچانے کے لیے محفوظ ملک چلے گئے لیکن افغان عوام کو مشکل میں چھوڑ دیا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شکاگو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان میں پرامن اقتدار کی منتقلی کے لیے طالبان سے مذاکرات کیے تھے لیکن اس وقت کے افغان صدر اشرف غنی نے ایسا نہیں کیا تھا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی امن عمل کی ناکامی اور اپنے عوام کو مشکل میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی آخری دم تک ضد پر ڈٹے رہے اور خود فرار ہوگئے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مشکل حالات میں اپنی فوج اور عوام کے درمیان رہ کر قیادت کی اور اب بھی کر رہے ہیں لیکن اشرف غنی نے مشکل وقت میں ایسا کرنے کے بجائے ملک چھوڑنے کا انتخاب کیا۔