ایشیا کپ،حتمی سکواڈ کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع،بابر اعظم حصہ ہونگے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کی فٹنس مسائل کے باعث سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 میں واپسی متوقع ہے، فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی نے فخر زمان کو فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایشیا کپ کے لیے ان کی دستیابی غیر یقینی ہے، بورڈ ان کی انجری اور بحالی کے عمل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم متبادل منصوبے بھی بنائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں بابر اعظم کو مضبوط امیدوار کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم بابر اعظم کی واپسی کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہے۔ اگر وہ سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تو ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
حال ہی میں بابر اعظم نے محمد رضوان اور نسیم شاہ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔ایشیا کپ کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ بی کے میچ سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا جب کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑا ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا، اس کا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔