اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور تین اسپنرز شامل ہیں۔اس بڑے میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ رات کیا گیا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ میچ سے قبل کینڈی میں بارش ہورہی تھی جو اب تھم گئی ہے اور اطلاعات آرہی ہیں کہ میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔