83
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے اور پھر منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے۔پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ بدھ کو افغانستان یا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اگر پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرتا ہے تو اسے اے ون قرار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ کو کینڈی میں میچ کھیلا گیا تھا جو کہ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تین تیز گیند بازوں نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں جو کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔