ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں ایک بار پھر آمنے سامنے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)دبئی میں آج ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس اہم میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہوں گے۔

ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی تاکہ کھلاڑی اپنی فارم اور حکمت عملی کو حتمی شکل دے سکیں۔ اسی دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان کو بھارت نے سات وکٹ سے شکست دی تھی، اور اس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پیدا شدہ ہینڈ شیک تنازع اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان نے تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام ساڑھے سات بجے سے مقابلہ شروع ہوگا، اور شائقین کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ میچ کی توقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔