ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کو 30 لاکھ ڈالر کی فوری امدادی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ماساتو کانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کو معدنیات کے شعبے میں عالمی سپلائر کے طور پر کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس دوران ریکو ڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر کے فنانسنگ پیکیج کا حوالہ بھی دیا گیا۔

صدر اے ڈی بی نے اپنے دورے کے دوران بی آئی ایس پی سینٹر اور پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جہاں ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔