آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضی وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹا ئون چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹا ئون چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں اور آج سے ہی اپنا کام شروع کردیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضی وہاب کو کراچی کا میئر اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کراچی والوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے، کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا، کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل حل ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر اب بھاری ذمہ داریاں ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔