فیصل واڈا نے مختلف نجی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے صدر بننے جا رہے ہیں، وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری صدر بننے کے بعد پہلے وزیر اعظم تھپکی دیں گے، پھر انہیں دھکا دیں گے
سابق وزیر نے کہا کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے اقتدار کو ختم کر دیں گے، آپ کبھی بھی پیپلز پارٹی کو مائنس نہیں کر سکیں گے، پیپلز پارٹی بجٹ کے موقع پر پنجاب میں حصہ مانگے گی
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی حکومت آئی، ٹھیکیدار، چوکیدار کو جمہوریت جمہوریت کھیلنے کا شوق ہواجس کا انہیں سہرا جاتا ہے.
جمہوریت کے ٹھیکیدار آتے ہی پیٹرول میں 2000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
194