اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 14 دن میں اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس کے مطابق عمران خان کے جھوٹے اور من گھڑت بیان سے پاکستان اور بیرون ملک آصف زرداری کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں آصف علی زرداری پر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کا الزام لگایا تھا
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کو بیان پر معافی مانگنے کے لیے رات تک کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے پیچھے نہ ہٹے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر میرے والد، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو ان کا احتساب کیا جائے گا۔