اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ممتاز پاکستانی تاجر آصف رنگون والا کو برطانوی بادشاہ چارلس نے کمانڈر آف برٹش ایمپائر سے نوازا۔آصف رنگون والا کو یہ اعزاز ان کی انسانیت کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ آصف رنگون والا کا نام کنگ چارلس برتھ ڈے آنرز لسٹ 2024 میں بھی شامل ہے۔
اعزاز حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آصف رنگون والا نے کہا کہ کنگ چارلس کی جانب سے کمانڈر آف دی برٹش ایمپائر سے نوازا جانا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں ضم ہو کر اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے ایک منصفانہ اور ہمدرد دنیا کی تشکیل کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔