158
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے پر دبئی پہنچ گئے، دونوں عید الاضحی دبئی میں گزاریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری عید کے بعد وطن واپس پہنچیں گے، دونوں کی دبئی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ چین منسوخ کر کے دبئی چلے گئے ہیں۔ انہوں نے 26 جون کو تین روزہ دورے پر چین کے شہر تیانجن جانا تھا، چین کا دورہ شیڈول کے مسائل کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا اب وہ بعد میں چین روانہ ہوں گے۔