129
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا
وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طور پر ویکسینیٹڈ چکے ہیں۔ آصف زرداری میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔