اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی انتخاب جیتنے پر ضیاء قمر کو مبارکباد دی ہے۔
آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرنے پر ضلع باغ کے عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کامیاب امیدوار ضیاء قمر کو عوام کی خدمت کے تسلسل کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
سابق صدر نے کہا کہ ضلع باغ کے لوگوں نے بھی یہ پیغام دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک ایک زندہ حقیقت ہے۔
Thank you #Bagh AJK for placing your faith in the Pakistan People’s Party. After Multan and Karachi the Bagh by election has cemented our winning streak. Congratulations to Sardar Zia Qamar former PYO president & current chief organizer AJKPPP on his victory. Bagh hosted our… https://t.co/uEqujbmk6u
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 8, 2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء قمر کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں کو مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات بھی اچھے نتائج آئے
انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی کی انتخابی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو ہماری پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔