اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن پر اعتراض نہیں بلکہ الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں، پاکستان میں الیکشن ایک دن میں ہونے چاہئیں، کسی کی مقبولیت کا سوال ہی نہیں، کوئی جماعت الیکشن سے نہیں ڈرتی۔ .
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کے لیے ٹیم بنالی ہے، مذاکراتی کمیٹی پہلے اتحادیوں سے بات کرے گی، سیاست میں مذاکرات کے راستے مسدود نہیں ہوتے، اس وقت حالات ٹھیک نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا ہے، انتخابات اکتوبر کے بعد منعقد ہوتے ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔
جیل میں زمین پر سونے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے جمہوریت کے لیے چودہ سال جیل میں گزارے، عمران خان اور میرے ڈومیسائل میں فرق ہے، میرا ڈومیسائل کمزور ہے، لڑائی پنجاب میں ہے لیکن اس کا اثر پورے پاکستان پرپڑ رہا ہے
عمران خان کی مقبولیت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ عمران خان مقبول نہیں، غریب بچے ہیں جنہیں وہ تنخواہ دیتے ہیں، غربت میں اضافہ بھی ان کے لیے فائدہ ہے۔