اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین دبئی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچے اور وہ لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے جس میں وہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ مخدوم ہاؤس 101 بی ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وسطی اور جنوبی پنجاب سے مختلف سیاسی شخصیات باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری صوبائی صدور کے ہمراہ میڈیا سے ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔