پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے،آصف زردری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اور 1973 کا آئین شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہے۔
سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کاگزشتہ 10 سال سے سماعت کا انتظار ہے، بدقسمتی سے 10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی تک اپنی رائے نہیں دی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو قتل کیا گیا لیکن وہ آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے قاتل تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ چکے ہیں، 27 دسمبر 2007 کے سانحہ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو شہید ہو گئے ملک خطرناک صورتحال کا شکار ہو چکا تھا، قائد عوام کے سپاہی نے ان کا اعتماد بچا لیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی جانشین نے 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا اور ان کی روح کے سامنے سرخرو ہو گئے۔ ، ملک کی بقا مضبوط جمہوریت میں مضمر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com