ادارو ں پر حملے برداشت نہیں کریں گے ، آصف زرداری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص انتشار پھیلانے کے لیے تمام خطوط عبور کر رہا ہے لیکن ہم اداروں پر حملے برداشت نہیں کریں گے

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو ملکی استحکام اور ریاستی اداروں کی فکر نہیں وہ صرف ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور ریاستی اداروں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ہم ہمیشہ مل کر یہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار دشمن نے اندرونی طور پر حملہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملکی استحکام ریاستی اداروں کے استحکام سے جڑا ہے اور ہم ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com