171
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے دبئی میں ملاقات کے بعد آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور چند روز یہاں قیام کریں گے۔
آصف علی زرداری کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی امکان ہے اور وہ جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑ کر دھڑے بندیوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔