اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عمران خان کے اسمبلیا ںتحلیل کرنے کے اعلان نے اتحادی حکومت کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم سے آصف زرداری نے ملاقات کی جس میں عمران کی جانب سے کے پی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے دیگر قانون سازوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پرامن اختتام کے بعد عمران کے سیاسی اقدام پر غور کیا۔
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکمران اتحاد کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے بیک وقت اسمبلیوں کی تحلیل کے خطرے کو کم کرنے کے طریقوں اور انتخابات کے لیے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کے اس اعلان کے بعد کہ وہ حکمران اتحاد کو مجبور کرنے کے لیے صوبائی اسمبلیا ں تحلیل کردیں گے، کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا اندازہ لگانے کے لیے وزیر اعظم نے اہم اتحادی پارٹنر کے سربراہ کی طرف ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف زرداری نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ وہ ہرمعاملے میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے