مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،عاصم افتخار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورتحال پر عرب گروپ کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور دیگر جارحانہ ہندوستانی اقدامات اشتعال انگیز ہیں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے سفیروں کو مطلع کیا کہ ہندوستان کے کھلے عام جارحیت پر پاکستان کا ردعمل بین الاقوامی چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے میں ایک متناسب اقدام ہے۔
عاصم افتخار احمد نے عرب سفیروں کو مطلع کیا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com