جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھ کہ انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا؟نواز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہااور مخالفین اسے دوبارہ لے آئے۔ جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھو تم نے عوام کے لیے کیا کیا؟
اپنا چھت اپنا گھر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کارکردگی صفر، تشدد اور احتجاج میں نمبر ون، جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں کہ بلین ٹری سونامی، 350 ڈیم اور دیگر اسکیمیں کہاں ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگ ان کے پیچھے بھیڑ بکریوں کی طرح چلتے ہیں، یہ نہیں پوچھتے کہ 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ جھوٹ کی سیاست اور خدمت کی سیاست میں بڑا فرق ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ سب کو جیل میں ڈالنے کی باتیں کرتے تھے، اتنے بڑے الفاظ نہ بولیں، اللہ سے معافی مانگیں، جیسا کرتے ہیں ویسا بھرتے بھی یں، دنیا میں جو کچھ کریں گے وہ آپ کے سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آنسو گیس کے شیل لے کر پنجاب آتے ہیں، یہ پنجاب پولیس کو ڈرانے کے لیے اکٹھے کیے گئے ہیں، کیا آپ انارکی کی سیاست سے کے پی اور پنجاب کو لڑانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
نواز شریف نے مزید کہا کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کیا۔ کبھی کسی جج سے پوچھا کہ آپ نے منتخب وزیراعظم کو کیسے نکالا؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں سبزیاں 10، 10 روپے فی کلو ملتی تھیں، غریب آدمی اچھا رہ رہا تھا اور ملک ترقی کر رہا تھا، بتائیں مجھے نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟ تم نے میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا؟ افسوس کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔