اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کو حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے
یہ اموات بنیادی طور پر مشرقی ریاست بہار کے دو گائوں میں ہوئیں، جہاں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔
اس طرح کی پابندیاں کئی ہندوستانی ریاستوں میں نافذ ہیں کیونکہ سستی الکحل پینی سے ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
علاقے کے سینئر پولیس افسر سنتوش کمار نے کہا کہ حکام نے علاقے میں شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈا ئو ن بھی کیا ہے۔
کمار نے بتایا نے ایک درجن سے زیادہ شراب کے تاجروں کو گرفتار کیا ہے
انٹرنیشنل اسپرٹس اینڈ وائن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق ملک میں ہر سال تقریبا پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے، جس میں سے تقریبا 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔
غیر قانونی شراب کو اپنی طاقت بڑھانے کے لیے اکثر میتھانول کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ اگر میتھانول کھایا جائے تو اندھے پن، جگر کو نقصان اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔
قبل ازیں جولائی میں مغربی ریاست گجرات میں شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔