اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے کے لیے ذرائع آمدن نہ بتانے پر استثنیٰ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔
پاکستان بجٹ کے فریم ورک پرنظرثانی کرے ورنہ معاہدہ نہیں ہوسکتا،آئی ایم ایف
اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقاتوں اور رابطوں سے ممکن ہوئی ہے۔