شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں رکن ممالک کا اقتصادی مذاکرات پر اتفاق ،اعلامیے پر دستخط

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے 23ویں اجلاس میں رکن ممالک نے ایک نئے اقتصادی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے، رکن ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا سربراہی اجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں رکن ممالک کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط ہوئے، رکن ممالک کے رہنماؤں نے اجلاس کے موقع پر تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز کو بھی منظور کر لیا گیا۔.
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے علاقائی انسداد دہشت گردی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دستاویز پر دستخط کیے جبکہ نئے اقتصادی مذاکرات پر بھی اتفاق کیا۔. رکن ممالک کے سربراہان نے نئی اقتصاد دستاویز پر دستخط کیے۔.
ایس سی او کے اجلاس کے اعلان میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، بیلاروس کے وزیر اعظم گلووچینکو، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ایران کے معدنیات کے وزیر سید محمد عتباق نے اجلاس میں شرکت کی۔.
اعلامیہ کے مطابق ایس سی او ممالک نے ون ارتھ، ون فیملی اور ون فیوچر پر زور دیا، فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، فورم نے یکطرفہ تجارتی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی، یکطرفہ پابندیاں دنیا کے خلاف ہیں۔
تنظیم نے رکن ممالک کے درمیان سیاست، سلامتی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔. کونسل نے امن، ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی حمایت کی۔.
ایس سی او کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق قائدین نے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا، رہنماؤں نے اقتصادی ترجیحات اور تجارتی تعاون کے فروغ سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات دیں، ان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔