کراچی پولیس آفس پر حملے کے وقت تینوں چوکیوں میں سے کسی میں بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے کے وقت تینوں چوکیوں میں سے کسی میں بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس سے ملحقہ پولیس لائن صدر کوارٹرز میں داخلے کے لیے کوئی سیکیورٹی گیٹ نہیں، پولیس لائن کوارٹرز میں پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مبینہ طور پر عقبی دیوار پھلانگ کر کے پی او میں داخل ہوئے۔ حملے کے وقت تینوں چوکیوں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ کے پی او کی عقبی دیوار پر خاردار تاریں ٹوٹی ہوئی نظر آئیں۔ ہائی وے کے سی سی ٹی وی کیمرے اطراف میں ہیں۔
دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ صدر تھانے میں موجود ہے اور اس سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔