فیض آباد دھرنے کے وقت فیض حمید ٹی وی چینلز پر دبائو ڈالتے تھے ،ابصارعالم

پیمرا کے سابق چیئرمین نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید پیمرا پر دباؤ ڈالتے رہے، انہوں نے ٹی وی چینلز پر بھی دباؤ ڈالا

بیان حلفی میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید نے نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا اور کہا کہ حسین حقانی پر مکمل پابندی لگائی جائے لیکن دباؤ کے باوجود ہم نے ان کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

پیمرا کے سابق چیئرمین کے مطابق اپریل 2017 میں میں نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تحریری طور پر اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا تھا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے پیمرا حکام کو سزا نہیں دی جائے گی۔

ابصار عالم نے کہا ہے کہ 25 نومبر کو فیض آباد دھرنے کے دوران انہوں نے وزارت داخلہ کی درخواست پر ایک ٹی وی چینل بند کیا تھا جس کے بعد فیض حمید اور ان کے ماتحتوں نے پیمرا کے چیئرمین کی حیثیت سے مجھے تین بار فون کیا اور پوچھتے رہے نجی ٹی وی چینل کیوں بند کیا؟

فیض حمید اور ان کے ماتحت اہلکاروں نے کہا کہ یا تو نجی ٹی وی کی نشریات کھول دیں یا تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دیں۔

سابق چیئرمین پیمرا نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی حکم نہیں مانا، وفاقی حکومت کی تحریری پالیسی ہدایات کی روشنی میں چینلز بند کیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca