عاطف اسلم کے پرستار جو پاکستان سمیت ہندوستان میں یکساں مقبول ہیں ہمیشہ گلوکار کے نئے گانوں کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے ہر گانے کو کافی مقبولیت ملتی ہے.
اب عاطف اسلم نے سال کے آخر میں اپنا نیا گانا ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو تحفے میں دیا ہے، گلوکار کے رومانوی گانے نے ان کے ساتھ مشہور اداکارہ صبور علی کو بھی کاسٹ کیا ہے.
عاطف اسلم نے اپنا نیا کلاسیکی گانا ‘زندگی ریلیز کیا ہے جس کی ہدایت کاری رضوان شیرازی نے کی ہے جبکہ یہ گانا آنجہانی شاعر قتیل شفائی نے لکھا ہے اور اسے غزل کے شہنشاہ مہدی حسن نے گایا ہے.
یہ گانا کل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد شائقین سن چکے ہیں، اس گانے کو شائقین پسند کر رہے ہیں.
ویڈیو کے مطابق گانے کی کہانی یہ ہے کہ پہلے عاطف اسلم اور صبور علی ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور پھر اچانک ان کی علیحدگی ہو جاتی ہے.
170