10 سالہ سارہ شریف کے قتل میں ملوث باپ عرفان پر جیل میں حملہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں 10 سالہ سارہ شریف کے قاتل کے والد عرفان پر جیل میں حملہ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ نئے سال کے پہلے دن مغربی لندن کی ایک جیل میں ہوا۔ دو افراد نے ڈبے سے بنے ہتھیار سے عرفان شریف پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں عرفان شریف کی گردن اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ وہ بچ گئے لیکن انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی عدالت نے مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے مقتولہ کے چچا فیصل ملک کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ 10 اگست 2023 کو 10 سالہ سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی۔برطانوی پولیس نے بتایا کہ سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔ سارہ کے والد نے پاکستان سے ایمرجنسی نمبر پر واقعے کی اطلاع دی تھی۔برطانیہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا۔ تینوں کو ایک ماہ بعد برطانیہ واپسی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com