128
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد، امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ۔
ٹریول ایڈوائزری میں ‘متاثرہ علاقے کا دورہ نہ کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ "امریکی سفارت خانہ کراچی کے صدر میں سینٹرل پولیس آفس پر حملے کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور مقامی حکام جائے وقوعہ پر موجود ہیں”۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا، "ہم امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، (متاثرہ) علاقے میں جانے سے گریز کریں، اور دوستوں اور خاندان والوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں”۔