پشاور،چیک پوسٹ پر حملہ تھانے میں بم دھماکہ،تین اہلکار شہید

تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور نے  خود کو دھماکے سے اڑا لیا. واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئےپولیس کے مطابق فائرنگ ختم ہو گئی ہے جس کے بعد آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ موجود ہیں.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا. دہشت گرد پولیس لائن کے اندر گھس گئے اور دستی بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا, جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس افسران سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک ریٹائرڈ پولیس افسر شہید ہوا

خیبر ضلع میں چیک پوسٹ پر حملہ

دوسری جانب دہشت گردوں نے ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 2 شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد جوابی کارروائی میں فرار ہوگئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں دستی بموں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا.

ذرائع کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے 7 افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا ہے جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے. زخمیوں کو نیورو سرجری، آرتھوپیڈک اور سرجیکل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔