روس کایوکرین کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس پر حملہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے یوکرائنی فوج کے صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل "اوریشینک” سے حملہ کیا۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین صنعتی کمپلیکس میں اپنا بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کر رہا تھا۔

یوکرائنی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب میں صدر پوتن نے کہا کہ حملے کے لیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل، جو ہائپر سونک ہتھیاروں سے لیس ہے، استعمال کیا گیا۔اس میزائل سے یوکرین کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک سیکنڈ میں طے کرتا ہے، دنیا کا کوئی میزائل ڈیفنس سسٹم اسے نہیں روک سکتا۔یوکرین کے صدر زیلینسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین کی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ رکھا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔