لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ،پاکستان فوج کے 7جوان شہید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں ایک کپتان سمیت سات فوجی شہید ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا. حملے میں قصور کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائک محمد انور شہید ہوئے ‘لانس نائک حسین علی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں.
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود نے بھی ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں.
کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے، .صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک وطن کے دفاع کے فرائض سرانجام دیے، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے اپنی اہلیہ، 2 بیٹے اور 5 بیٹیوں کوسوگوار چھوڑا ہے
لانس نائک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، لانس نائک حسین علی خان شہید نے 14 سال تک پاکستانی فوج میں خدمات انجام دیں، لانس نائک حسین علی خان شہید کے پسماندگان میں ان کے والدین اور بہن بھائی ہیں.
لانس نائک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچے سے ہے، لانس نائک محمد انور شہید نے وطن کے دفاع کے لیے 13 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں، لانس نائک محمد انور شہید نے سوگواروں میں اپنی بیوی، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کا کام جاری ہے، بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca