سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملہ کرنا سیاسی کلچر نہیں،رانا ثناء اللہ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات، سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملہ کرنا سیاسی کلچر نہیں، عمران خان نے ہر شہر میں گینگ بنا رکھے ہیں، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اختلافات ہیں، ہم نے کبھی ایک دوسرے کے گھروں پر حملہ نہیں کیا، یہ سیاسی لیڈر نہیں، فتنہ ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں نفرت ہے۔ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانا کیسی سیاست ہے، ایمبولینسز، اسکول، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، مویشی منڈی پہلے لوٹی گئی پھر آگ لگائی گئی، مخالفین کے گھر جلانے کا سبق مل گیا ہے۔ ، آپ لوگوں کو کس طرف دھکیل رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حقائق ذمہ داری سے پیش کر رہا ہوں، اگر کوئی مجھے چیلنج کرنا چاہتا ہے تو میں چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں۔ 9 مئی کو آئی سی ٹی میں 12 مقامات پر مظاہرے ہوئے، پورے پنجاب سے مجموعی طور پر 15 سے 18 ہزار افراد نے شرکت کی،خیبرپختونخوا میں کل 19 ہزار سے 22 ہزار افراد نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو آئی سی ٹی میں 4 مقامات پر احتجاج ہوا، 11 مئی کو خیبرپختونخوا میں 39 مقامات پر احتجاج ہوا، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، یہ فسادی تھے، یہ انہیں ایک سال سے تربیت دے رہے تھے،  پیٹرول بم بنانے کے طریقے بتائے جا رہے تھے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کئی جگہ دکانیں، مویشی منڈی، بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کے لیے بڑے دکھ کی بات ہے، اس شخص نے 60 ارب لوٹا، قومی خزانے کو 60 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال کی رجسٹریشن تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجرم جب چیف جسٹس کے سامنے جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ایسا ریلیف ملا جو آئینی تاریخ میں کسی کو نہیں ملا، سرکاری رہائش گاہ میں مہمان بنا کر رکھا گیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں جو مانگا وہ دیا گیا، عدالت نے کہا کہ جن مقدمات کا اندراج نہیں ہوا ان میں بھی ضمانت ہوتی ہے، دہشت گرد گروہ نے شرپسندوں اور شرپسندوں کو تیار کیا، یہ تشویشناک بات ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com