غزہ،اسرائیل کے ہسپتال اور کیمپ پر حملے، 7 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) غز ہ میں اسرائیلی فوج کے کمال عدوان ہسپتال اور المواسی کیمپ پر تازہ حملوں میں3 سالہ بچی سمیت 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو آگ لگ گئی، خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کو نشانہ بنایا جس سے 3افراد جان سے گئے۔پولیو کے قطرے پینے گئی 3 سالہ بچی بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئی، اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 317 تک جا پہنچی، ایک لاکھ 7 ہزار 713 افراد زخمی ہو چکے۔ادھر حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں، متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملے میں ماراگیا۔آئی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com