کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے،مودی سرکار کی ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام تراشی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کشمیر میں بگڑ تی ہوئی صورتحال، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان پر مضحکہ خیز الزامات لگانے سے گریز نہیں کیا۔مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مودی سرکار کی کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث بھارتی معیشت تنزلی کا شکار ہے، عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث سطح اور بے روزگار۔ سکھوں اور مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ سے بھارت کی خارجہ پالیسی بھی بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔
آرٹیکل 370 اے کی منسوخی کے بعد مودی کا مقبوضہ کشمیر میں امن بحال کرنے کا جھوٹا دعویٰ بری طرح ناکام ہو گیا۔ 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں مقامی کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بلا جواز ظلم و ستم کے باعث بھارتی فوج کے خلاف حملہ کیا۔ کٹھوعہ ضلع میں حملے کے بعد کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ 27 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 فوجی زخمی ہوئے۔

ہمیشہ کی طرح بھارت نے اپنی نااہلی اور گمراہ کن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بدامنی کا ذمہ دار پاکستان پر عائد کیا، بھارت نے الزام لگایا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پاکستانی ایس ایس جی کمانڈوز مقبوضہ کشمیر میں کام کر رہے ہیں جو کہ ایک مضحکہ خیز فعل ہے۔ اس سے قبل ’پلوامہ ڈرامہ‘ کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا تھا اور اس کی تصدیق خود بھارتی سیاستدانوں نے کی تھی کہ یہ مودی کی سازش تھی، جس کا مقصد اپنی سیاست چمکانا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca