اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، قیدیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی 7 ماہ سے لیبیا کی جیلوں میں قید ہیں اور حکومت نے تاحال ان کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے ہیں۔
پاکستانی قیدیوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔
قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیا جاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کے لیے موثر اقدامات کرے۔
جسٹس ہیلپ لائن کے حکام نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے، جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ نے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔