224
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق رواں ماہ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے شام کو دوبارہ عرب لیگ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا تھا تاہم برسوں سے جاری سفارتی تنہائی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج (جمعہ) جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کے ساتھ کامیاب مذاکرات؛ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان
واضح رہے کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں پناہ گزینوں کی واپسی اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ عرب لیگ نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔