بشریٰ بی بی نے وکیل کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت میں اہم کیس پہلے ہی زیر التوا ہے اور عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو سمن جاری کیا۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ اگر ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے، لہٰذا کیس زیر التوا ہے، عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرے۔
95