آڈیو میں بشریٰ بی بی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہمیں وہاں مسئلہ ہوا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ہمارے ساتھ تھیں لیکن ہمارے تعلقات اچھے تھے جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ اچھا۔
بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ بہت سارے معاملات تھے اس لیے میں نے ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا، میں نے خان صاحب سے صرف اتنا کہا کہ وہ میرے تمام کیسز کریں گے اور جتنے آپ کے پاس ہیں۔
لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی سے کہتے ہیں چلو، ویسے بھی وہ کہتی ہیں کہ اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے اصل میں ایسا ہی ہوا، بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کو روکتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمارے ساتھ اتنا برا سلوک کیا۔
ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی میں اتنی ہمت ہو گی تو میں نے سامنے سے کہا ان تینوں کو اٹھ کر آفس جانے کی کیا ضرورت تھی۔
بشریٰ بی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ سائل کون ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ ہم پوچھنے گئے تھے کہ تم نے زہر والی سطر کیوں لکھی ہے۔ وہ جس طرح بول رہی تھی، میں نے کہا تم اس طرح نہ بولو، وہ بہت زیادہ بول گئی۔
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم مسئلہ کیا ہے
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں نہیں، میں ابھی بتا رہی ہوں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس درخواست کے لیے گئی تھیں، وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ جھوٹ ہے انہوں نے 9 مئی کے بارے میں خان صاحب کے بارے میں، سائفر کے بارے میں، آپ کے بارے میں بہت برا کہا۔
118